بنگلورو6؍مئی (ایس او نیوز)بروہت بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کے بیڈ بکنگ معا ملہ کو سنجیدگی سے لے کر سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پو لیس 2ڈاکٹرس سمیت4افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
بی بی ایم پی کووِڈ وار روم کے نگران کار ڈاکٹر روہن سمیت4افراد کو گرفتار کر کے پو لیس ان سے پوچھ تاچھ کی ہے۔کل رات وار روم پر چھا پہ مار کر سی سی بی پو لیس کی خصوصی ٹیم نے مذکورہ 4افراد کی گرفتاری عمل میں لا ئی۔ملز مین نے 3بستروں کو دلانے کے لئے1.70لاکھ روپئے کی رقم وصول کی تھی،اس بات کا پتہ لگنے کے بعد پو لیس نے ملز مین کو اپنے گرفت میں کر لیا ہے۔
اس دوران جوائنٹ پو لیس کمشنر سندیپ پاٹل نے جئے نگر پو لیس تھانہ کا دورہ کر تے ہو ئے بیڈ بکنگ معا ملہ کی مکمل جانکاری حاصل کی۔اس معا ملہ میں گرفتار شدہ نیتراوتی (42) اور روہت(32) سے پو لیس کافی دیر تک پو چھ تاچھ کی۔اس دوران پتہ چلا کہ نیتراوتی اور روہت کے ساتھ دیگر افراد کا بھی رابط ہے، پو لیس انہیں بھی اپنی گرفت میں لینے کے لئے کارروائی کررہی ہے۔
پو لیس کے مطابق گرفتار شدہ نیتراوتی اور روہت بیگور کے مقیم ہیں،اور وہ ایک دوسرے کے پڑوس بھی ہیں،نیتراوتی نے کہا کہ وہ ایک سماجی کارکن ہے۔
جوائنٹ پو لیس کمشنر سندیپ پاٹل نے بتا یا کہ کووڈ مریضوں کی مدد کے مقصد سے وائس ایپ گروپ تیار کی گئی تھی، اس گروپ میں نیتراوتی بھی شامل ہے،گروپ میں بستروں کی ضرورت مند کا پتہ لگا کر نیتراوتی فوری ان سے رابط کرتی اور ضرورت مند افراد کو بی بی ایم پی اور نجی اسپتالوں کے کو ٹے میں بستر دستیاب ہو نے کی بات بتا کر آخری لمحات میں بی بی ایم پی میں بستر دستاب نہ ہو نے اور نجی اسپتال میں بستر دستیاب رہنے کی اطلاع دیتی،اگر ضرورت ہو تو فوری اطلاع دینے اور تاخیر کر نے پر بستر کسی اور مریض کو فراہم کر نے کی بات کہتی۔ گھبر اکر مریض کے رشتہ دار فوری نیتراوتی کے بھیجئے گئے نمبر پر رقم ٹرانسفر کرتے۔
نیتراوتی نے جئے نگر کے 2نجی اسپتالوں میں فی کس50ہزار روپئے 2بسترے بک کئے تھے۔ پو لیس نے شبہ ظاہر کر تے ہو ئے منصوبہ بندی کے تحت مریض کے رشتہ دار کے طور پر نیتراوتی سے رابط کر نے پر تما م معا ملات سامنے آئے۔انہوں نے بتایا کہ نیتراوتی بی بی ایم وار روم کے افراد سے رابط میں ہے۔اس معا ملہ میں ایک بڑا جال ملوث ہے۔